گندم سمگلنگ

وفاق اور پنجاب کے 108افسران اور اہلکار گندم سمگلنگ میں ملوث

ویب ڈیسک: وفاق اورپنجاب حکومت کے108افسران اور سرکاری اہلکار گندم اور دوسری اشیائے خوردو نوش کی سمگلنگ میں ملوث نکلے ہیں۔
وفاقی وزارت داخلہ کو موصول خفیہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ان افسران میں ڈائریکٹرز، ڈپٹی ڈائریکٹرز، اسسٹنٹ کمشنرز، پولیس افسران، درجنوں فوڈ انسپکٹرز، کلرکس اور پٹواری شامل ہیں۔
لسٹ میں مزید انکشاف کیا گیا ہے کہ یہ افسران اورملازمین پنجاب کے مختلف اضلاع میں ڈیوٹیاں سرانجام دے رہے ہیں، رپورٹ کی کاپی ہم انویسٹی گیٹس کی ٹیم نے حاصل کرلی ہے۔
وفاقی وزارت داخلہ نے ان ملازمین کیخلاف ایکشن کی سفارش کی ہے، مشتبہ سمگلنگ میں ملوث افسران اور ملازمین کی لسٹ وزیراعظم کے دفتر کو بھی بھیجی گئی ہے ۔
رپورٹ میں یہ بتایا گیا ہے کہ سرکاری ملازمین گندم، اٹا سمگلرز کو معاونت بھی فراہم کررہے تھے۔
پنجاب کے داخلہ ڈیپارٹمنٹ نے ان ملازمین کیخلاف ایکشن شروع کردیا ہے، پنجاب کے چیف سیکرٹری سے بھی یہ معلومات شئیر کی گئی ہیں تاکہ ملوث ملازمین کیخلاف ایکشن لیا جاسکے۔

مزید پڑھیں:  عوام کیلئے خوشخبری، خیبرپختونخوا میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان