بچہ دریا میں ڈوب کر

باڑہ :گیارہ سالہ بچہ دریا میں ڈوب کر جاں بحق

ویب ڈیسک: جمرود کے علاقہ باڑہ میں گیارہ سالہ بچہ دریا میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا ۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق امان اللہ ولد اصغر شاہ قوم قبرخیل، عزیز مارکیٹ شیخان پرانا پل کے قریب دریائے باڑہ میں نہا رہا تھا کہ اچانک ڈوب گیا ۔
ریسکیو 1122کے رضا کاروں نے فوری طورپر پہنچ بچے کو پانی سے نکال دیا ۔
بچے کو فوری طبی امداد کے لئے ڈوگرہ ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم جانبر نہ ہوسکا ۔

مزید پڑھیں:  ٹی سی ایس کی بڑی کامیابی،آذربائیجان تک سامان کی ترسیل مکمل کرلی