علی امین گنڈا پور

وفاق کوضم اضلاع اورپاٹامیں ٹیکس نہ لگانےپرراضی کرلیا،علی امین گنڈا پور

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ ایس آئی ایف سی کے اجلاس میں وفاق کو ضم اضلاع اور پاٹا میں ٹیکس نہ لگانے پر راضی کر لیا ہے ۔
اسلام آباد میں ایس آئی ایف سی کے اجلاس میں شرکت کے بعد علی امین گنڈا پور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آرمی چیف سے 2بار بات ہوئی ہے، اپنے صوبے کے شیئرپر کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے۔
وزیر اعلی کا مزید کہنا تھا کہ اجلاس میں ضم اضلاع اور پاٹا میں ٹیکس لگانے کی مخالفت کی ہے وفاقی حکومت کو بتایا کہ مزید ٹیکس نہ لگایا جائے وفاقی حکومت نے ہماری تجویز کو مان لیا ہے ۔
لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ وفاق کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا صوبے کے واجبات کے حوالے سے بھی بات ہوگی جس کو یہ چوری کہتے ہیں میں اسے مجبوری کہتا ہوں ۔
صوبے کی عوام کو ریلیف دینے کیلئے ہرحد تک جاؤں گا، وفاق سے مطالبہ ہے ہمارے صوبے کے فنڈز فوری ادا کئے جائیں۔

مزید پڑھیں:  سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4اعشاریہ 8 ریکارڈ