شاہ محمود قریشی

9 مئی واقعات پر شاہ محمود قریشی سے تفتیش مکمل

ویب ڈیسک: جے آئی ٹی ممبران نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے 9مئی کے واقعات پر تفتیش مکمل کرلی ۔
جے آئی ٹی ممبران نے شاہ محمود قریشی سے اڈیالہ جیل میں تفتیش کی، سربراہی ایس پی شہزاد کر رہے تھے، 5رکنی جے آئی ٹی میں ڈی ایس پی محمد عثمان، انسپکٹر مالک، انسپکٹر محمد علیم، انسپکٹر ندیم شامل تھے۔
جے آئی ٹی ممبران تقریباً 3گھنٹے تک اڈیالہ جیل میں موجود رہے، جے آئی ٹی ممبران تفتیش کے بعد واپس لاہور چلے گئے۔

مزید پڑھیں:  دال، چاول اور دودھ سمیت متعدد پیک اشیاء پر 18 فیصد ٹیکس عائد