آئی ایم ایف

آئی ایم ایف کاگیس قیمت کاتعین کااختیار اوگرا کودینے کا مطالبہ

ویب ڈیسک: آئی ایم ایف نے ایک مرتبہ پھر حکومت سے اوگرا کو گیس کی فروخت کی قیمت کا تعین کرنے کا اختیار دینے کا مطالبہ کیا ہے ۔
سینئر حکومتی عہدیدار کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت کو اب اپنے آپ کو ٹیرف کے نفاذ کے معاملے سے الگ کرلینا چاہیے،اس سے گیس کے گردشی قرض میں مزید اضافے سے بچنے میں مدد ملے گی جو اب 29 ہزار ار روپے تک پہنچ چکا ہے۔
آئی ایم ایف نے حکومتی عہدیداروں کو یہ بھی یاد کرایا کہ یکم جنوری تک اداروں کی اپنی کھپت کے بجلی گھروں کیلئے بھی گیس کے ٹیرف آر ایل این جی پر چلنے والے بجلی گھروں کے برابر لا یاجانا ہے۔
ایک سینئر حکومتی عہدیدار نے بتایا کہ نگرا ں حکومت کے دور میں اکنامک کوآرڈینیشن کمیٹی ای سی سی نے ایک فیصلے کی منظوری دی تھی جس کے تحت اوگرا کو گیس کی قیمت فروخت کے تعین کا اختیار دیاگیا تھا ۔
اس میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ حکومت اس معاملے میں مداخلت نہیں کرے گی اور 40 دن میں یہ فیصلہ کیاجائے گا کہ کس قسم کے صارفین کو سبسڈائز ٹیرف دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  شبقدر اور مہمند کے بعض علاقوں میں بھی آج عید الاضحی منائی جارہی ہے