عالمی عدالت

عالمی عدالت کا اسرائیل کو رفح میں فوجی آپریشن روکنے کا حکم

ویب ڈیسک: عالمی عدالت انصاف نے غزہ میں جنگ بندی کے لیے جنوبی افریقا کے مقدمے پر فیصلہ سناتے ہوئے اسرائیل کو رفح میں فوجی آپریشن فوری روکنے کا حکم دے دیا ہے ۔
عالمی عدالت انصاف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اسرائیل عدالت کے حکم کی تکمیل کی رپورٹ ایک ماہ میں پیش کرے۔
عدالت کا اپنے حکم میں کہنا ہے رفح میں اسرائیلی اقدامات سیفلسطینی عوام کو شدید خطرات لاحق ہیں۔
عالمی عدالت انصاف میں رفح میں اسرائیلی آپریشن رکوانے کے لیے جنوبی افریقا کی درخواست پر فیصلہ سنایا جارہا ہے۔
درخواست کی سماعت کے دوران روز جنوبی افریقا کی جانب سے دلائل دیتے ہوئے کہا گیا تھا کہ رفح میں فوجی آپریشن غزہ میں جاری فلسطینیوں کی نسل کشی کا آخری مرحلہ ہے، دفاع کا حق نسل کشی کا جواز فراہم نہیں کرتا، فلسطینیوں کو بچانے کے لیے اضافی اقدامات کی ضرورت ہے۔
جنوبی افریقا کی جانب سے عدالت سے استدعا کی گئی تھی کہ اس سے پہلے کہ بہت دیر ہوجائے، اسرائیل کے حملے رکوائے جائیں۔

مزید پڑھیں:  سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4اعشاریہ 8 ریکارڈ