دوسرا ٹی 20

دوسرا ٹی 20،پاکستان کا انگلینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر باؤلنگ کافیصلہ

ویب ڈیسک: دوسرے ٹی 20میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر باؤلنگ کافیصلہ کر لیا۔
دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان برمنگھم میں کھیلا جارہا ہے، قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کرمیزبان انگلینڈ ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دیتے ہوئے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
بابر اعظم نے کہا ہے کہ پچ بیٹنگ کیلئے بہت اچھی لگ رہی ہے، باؤلرز کے انتخاب میں مشکل ہو رہی ہے، میرا کھلاڑیوں کیلئے پیغام ہے کہ اپنی 100 فیصد کارکردگی دکھائیں۔ قومی کپتان کا کہنا تھا کہ برمنگھم میں جب بھی کھیلتے ہیں ہمیں بھرپورسپورٹ ملتی ہے۔
کپتان انگلینڈ کرکٹ ٹیم جوز بٹلر کا کہنا تھا کہ ہم اچھی کرکٹ کھیل کرسیریز جیتنا چاہتے ہیں، یہ سیریز ورلڈ کپ کیلئے بہت اہم ہے۔

مزید پڑھیں:  ایبٹ آباد، نجی سکول کی کوسٹر کو حادثہ، 6 طالبات کی حالت تشویشناک