ٹی20ورلڈکپ

ٹی20ورلڈکپ جیتنے پر قومی کھلاڑیوں کیلئے بڑے انعام کا اعلان

ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے قومی ٹیم کرکٹرز کیلئے بڑے انعام کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ورلڈکپ جیتنے کی صورت میں ہر کھلاڑی کو 1، 1 لاکھ ڈالرز دیئے جائیں گے ۔
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کھلاڑیوں کے ساتھ کھیل کی حکمت عملی پر تفصیلی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی جیت کے سامنے اس انعام کی کوئی حیثیت نہیں۔
امید ہے کہ آپ اس بار پاکستانی سبز ہلالی پرچم بلند کریں گے، کسی دبائو کے بغیر کھیلیں بھرپور مقابلہ کریں، میدان میں مقابلہ ہوتا نظر آنا چاہیے جیت آپ کیلئے اور ہار میری ہوگی۔
چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ میدان میں ٹیم ورک کا مظاہرہ کریں، انشاللہ فتح قدم چومے گی، تمام کھلاڑی متحد اور اکھٹے ہیں، شاہین شاہ آفریدی میگا ایونٹ میں بھرپور پرفارمنس دیں گے۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے محمد رضوان کو ٹی ٹوئنٹی میچوں میں 3000رنز مکمل کرنے پر خصوصی گرین شرٹ دی جبکہ نسیم شاہ کو ٹی20میچوں میں 100وکٹیں لینے پر خصوصی گرین شرٹ کا تحفہ پیش کیا۔
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کھلاڑیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

مزید پڑھیں:  پنجاب کے سکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان