سعودی وفد

سعودی وفد پاکستان پہنچ گیا،سرمایہ کاری معاہدوں پر دستخط کا امکان

ویب ڈیسک: اعلیٰ سطحی سعودی وفد پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے مذاکرات کے لیے پاکستان پہنچ گیا۔
سعودی عرب کے نائب وزیر سرمایہ کاری کی زیر قیادت سرمایہ کاروں کا اعلی سطح کا وفد آج پاکستان پہنچا تو وفاقی وزرا مصدق ملک اور جام کمال نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
ولی عہد محمد بن سلمان کی ہدایت پر پاکستان پہنچنے والے وفد میں شامل اہم شخصیات پاکستان میں تجارت و سرمایہ کاری کے نئے مواقع کا جائزہ لیں گی۔
دونوں ملکوں کے مابین تجارتی تعلقات کے فروغ کیلئے مختلف شعبوں میں تجارتی وفود کا تبادلہ ہوگا۔
سعودی تجارتی وفد میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی 30 کمپنیوں کے نمائندے شامل ہیں، وفد کا تعلق ٹیکنالوجی، توانائی، ہوا بازی، تعمیرات، مائننگ اور ہیومن ریسورسز سے ہے۔
اس موقع پر پی آئی اے اور بھاشا ڈیم ، آئی ٹی ، توانائی، خوراک، کیمیکل، گوشت، کان کنی کے متعلق معاہدے طے ہونگے جبکہ زراعت، صنعت و تجارت وغیرہ کے مشترکہ منصوبوں میں سرمایہ کاری کے معاہدے بھی طے پائیں گے۔
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس دورے کے دوران سعودی عرب کی پاکستان میں 10 ارب ڈالر تک سرمایہ کاری کے معاہدوں اور ایم او یوز پر دستخط ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق سعودی وفد پاکستان میں سرمایہ کاری کے متوقع مواقعوں پر مذاکرات کرے گا، وفد واپس جا کر سعودی فرمانروا محمد بن سلمان کو دورے اور سرمایہ کاری سے متعلق بریفنگ دے گا۔

مزید پڑھیں:  بابر سلیم سواتی کا نام پی این آئی ایل میں شامل کرنے پر وفاق سے جواب طلب