نائلہ کیانی نے نیپال میں دنیا کی پانچویں بلند ترین چوٹی مکالو کو سر کر لیا

ویب ڈیسک: پاکستان کی نامور کوہ پیما نائلہ کیانی نے نیپال میں دنیا کی پانچویں بلند ترین چوٹی مکالو سر کر لیا۔
مکالو سر کرنے کے بعد وہ پاکستان کی تاریخ میں 8ہزار میٹر سے بلند 11چوٹیاں سر کرنے والی پہلی خاتون کوہ پیما بن گئیں اور مختصر مدت میں یہ کارنامہ انجام دینے کا ریکارڈ بنایا۔
نائلہ کیانی نے نیپال کے مقامی وقت کے مطابق تقریباً 9:35بجے (پاکستانی وقت کے مطابق 8:50 بجے)دنیا کی پانچویں بلند ترین چوٹی ناقابل یقین حد تک مشکل پہاڑ مکالو کو کامیابی سے سر کر کے ایک اور تاریخی سنگ میل حاصل کیا ہے ۔
نائلہ کیانی نے امیجن نیپال سے شیرپا گیلگن ڈائی کا بھی شکریہ ادا کیا، جنہوں نے ہر قدم پر نائلہ کی حمایت کی اور اس کامیابی کو ممکن بنایا۔
نائلہ کیانی نے دنیا بھر میں موجود 8 ہزار میٹر سے بلند 11 چوٹیاں تین سال کے عرصے میں سر کی ہیں، جس کے بعد اب انہوں نے 11 چوٹیاں مختصر مدت میں سر کرنے کا ریکارڈ بھی بنا لیا ہے۔
پاکستان میں تعینات نیپال کے سفیر تاپش ادیکاری کا کہنا تھا کہ ہم پاکستانی کوہ پیماؤں کو عالمی معیار کی تربیت فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن تعاون یقینی بنا سکتے ہیں، پاکستان ہمارا دوست ملک ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی کوہ پیما خداد صلاحیتوں کے مالک ہیں، نائیلہ کیانی پاکستانی خواتین کے لیے رول ماڈل ہیں، ہم پاکستانی کوہ پیماؤں کو تربیت فراہم میں معاونت کریں گے۔

مزید پڑھیں:  ایف آئی اے لاہور نے خاتون انسانی سمگلر کو گرفتار کر لیا