پاکستان ایران بڑھتے تعلقات پر امریکہ کو تشویش، پابندیوں کا اشارہ

ویب ڈیسک: پاکستان ایران بڑھتے تعلقات پر امریکہ تشویش میں مبتلا ہو گیا۔ اس حوالے سے امریکی وزارت خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے واشنگٹن میں پریس برنفنگ کے دوران بتایا کہ ایران کے ساتھ نئے معاہدے کرنے پر امریکا نے ایک مرتبہ پھر پاکستان پر پابندیوں کا اشارہ دے دیا۔
انہوں نے کہا ہے کہ پاک ایران نئے معاہدوں میں اگر پیش رفت ہوئی تو پابندیاں لگ سکتی ہیں۔
امریکی وزارت خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران کے مابین طے نئے معاہدوں کے ذمہ داروں کو پابندیوں کے خطرے سے آگاہ رہنا چاہیے۔
ویدانت پٹیل کا کہنا تھا کہ پاکستان ایران کے ساتھ تعلقات اپنی خارجہ پالیسی کے تحت دیکھے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر بھی پاکستان ایران بڑھتے تعلقات پر امریکی تشویش کے اظہار کے ساتھ پابندیوں کا اشارہ دے چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  بانی پی ٹی آئی پر جھوٹے مقدمات بنائے گئے ہیں، شیر افضل مروت