وزیراعظم

سمگلنگ کا خاتمے کئے بغیر معیشت مستحکم نہیں ہوسکتی،وزیراعظم

ویب ڈیسک: وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ صو بائی حکومتوں کے ساتھ مل کر اسمگلنگ کا خاتمہ ضروری ہے کیوں کہ سمگلنگ کا خاتمے کئے بغیر معیشت مستحکم نہیں ہو سکتی ۔
ایبٹ آباد میں گزشتہ ہفتے دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے اہلکار کے گھر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنلا تھا کہ سمگلنگ کی روک تھام میں آرمی چیف کی معاونت پر شکر گزار ہوں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کے شہر ایبٹ آباد میں شہید کسٹمز حسین علی ترمذی کی رہائش گاہ پر اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور شہید کی قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا۔
وزیراعظم نے ایبٹ آباد میں کسٹمز حکام پر دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے کسٹمز انسپکٹر حسنین ترمذی کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔
اس موقع پر وزیراعظم نے گفتگو کرتے ہوئے اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے بھرپور کارروائی کی ہدایت کی، انہوں نے کہا کہ چیئرمین ایف بی آر، متعلقہ ایجنسیز کے افسران موجود ہیں، محسن نقوی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے یکسو ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کراسمگلنگ کا خاتمہ ضروری ہے، سمگلنگ کا خاتمہ کیے بغیر معیشت مستحکم نہیں ہو سکتی، اس کی روک تھام کے لیے تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہاسمگلنگ کی روک تھام میں آرمی چیف کی معاونت پر شکر گزار ہوں، شہید انسپکٹر حسنین ترمذی پر فخر ہے، ڈی آئی خان واقعات میں 8شہادتیں ہوئیں، شہید کے والدین کے دکھ کو ہم سمجھتے ہیں، انشااللہ شہید کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔
شہباز شریف نے واضح کیا کہ سمگلنگ کے خلاف کسی بھی کارروائی سے گریز نہیں کریں گے، اس کا خاتمہ کر کے اربوں ڈالر بچائیں گے، کمائیں گے اور قوم کی ترقی اور خوشحالی پر خرچ کریں گے، اگر ہم اس کو منصب حیات بنا لین تو جتنے بھی متعلقہ حکام یہاں موجود ہیں یا موجود نہیں تو اللہ کی مہربانی سے آپ کامیاب ہوں گے ۔

مزید پڑھیں:  چترال کے پہاڑوں میں پھنسا سوئس سیاح ریسکیو کر لیا گیا