خیبرپختونخوا میں مختلف واقعات کے دوران ایک شخص جاں بحق، 2 زخمی

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں مختلف واقعات کے دوران ایک شخص جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہو گئَے۔ اس دوران اپنی ماں کو قتل کرنے والا ملزم بھی پولیس کے ہاتھ لگ گیا۔
ضلع بنوں میں جوڈیشل کمپلیکس کے باہر فائرنگ کا واقعہ رونما ہوا جس میں ایک شخص زخمی ہو گیا۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ضلع مردان میں ٹریفک حادثہ پیش آیا۔ ٹائل سے بھرا لوڈر بے قابو ہو کر کھڈے میں جا گری۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا ہے۔
ریسکیو ٹیم نے لاش سمیت زخمی ہونے والے شخص کو فوری طبی امداد کیلئے مردان میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ جاں بحق شخص کی شناخت 40 سالہ طاہر ساکن کاٹلنگ اور زخمی کی شناخت 35 سالہ منظور احمد کے نام سے ہوئی۔
ضلع ہنگو میں برساتی نالہ درسمند پل کے قریب قتل شدہ لاش برآمد ہوئی۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ قتل شدہ لاش کی شناخت فرمان اللہ ولد یونوف خان کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے لاش تحویل میں لے کر تفتیش شروع کر دی۔
ضلع مانسہرہ کے تھانہ اوگی کی حدود چورکلاں میں اپنی ماں کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والا سفاک بیٹا گرفتار کر لیا گیا ہے۔
اس حوالے سے پولیس نے قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج جبکہ ملزم عمران شاہ ولد گفتار شاہ سے تفتیش شروع کر دی۔
یاد رہے کہ صوبہ بھر میں مختلف واقعات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہو گئے.

مزید پڑھیں:  بلدیاتی نمائندوں کی مدت پوری ہونے کو ہے لیکن آج تک ایک پیسہ نہیں ملا