بامیان میں فائرنگ

افغان صوبہ بامیان میں فائرنگ ،3غیر ملکیوں سمیت 4افراد ہلاک

ویب ڈیسک: افغان صوبہ بامیان میں فائرنگ سے 3غیر ملکیوں سمیت 4افراد ہلاک 4زخمی ہو گئے ۔
واقعہ افغانستان کے صوبے بامیان میں پیش آیا جہاں فائرنگ کرکے 3غیر ملکیوں سمیت 4افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا جبکہ فائرنگ کے نتیجے میں 4افراد زخمی بھی ہو گئے ۔
افغان صحافی علی حیسنی کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد کا تعلق امریکہ سے بتایا جاتا ہے جبکہ افغان ترجمان بھی مرنے والوں میں شامل ہے۔
زخمیوں میں بھی 2کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔

مزید پڑھیں:  تحریک انصاف رہنما رؤف حسن کا مزید 3روزہ جسمانی ریمانڈ منظور