آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ، 3 پاکستانی امپائرز بھی پینل میں شامل

ویب ڈیسک: آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے 6 ریفریز پر مشتمل پینل کا اعلان کر دیا گیا ہے، ان میں 3 پاکستانی امپائرز کے نام شامل ہیں۔
آئی سی سی میگا ایونٹ کیلئے اعلان کردہ پینل میں پاکستان کے امپائرز احسن رضا، آصف یعقوب اور راشد ریاض کے علاوہ دیگر 17 امپائرز میں کمار دھرما سینا، کرس براؤن، مائیکل گف، کرس گیفنی، رچرڈ ایلنگورتھ، ایڈرین ہولڈسٹوک، رچرڈ کیٹل برو، جیارامن مدانا گوپال، نتن مینن، پاول رائفل، لینگٹون روزر، شاہد شوکت، روڈنی ٹکر، ایلکس وارف اور جوئل ولسن بھی شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق ڈیوڈ بون، جیف کرو، رنجن مدوگالے، اینڈریو پائیکرافٹ، رچی رچرڈسن اور جواگال سری ناتھ میگا ایونٹ میں میچ ریفریز کے فرائض سرانجام دیں گے۔
یاد رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے منتخب کئے گئَے 20 امپائرز میں 3 پاکستانی امپائرز بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  سمیں بلاک نہیں نجی کمپنی کیخلاف کارروائی سے روکنے کا آرڈر کیا، جسٹس عامر فاروق