فیصل واوڈا

اپنے موقف پر کھڑا ہوں،پیچھے نہیں ہٹوں گا، فیصل واوڈا

ویب ڈیسک: سینیٹر فیصل واوڈا نے واضح کیا ہے کہ میں نے جو پریس کانفرنس میں کہا اس پر کھڑا ہوں،اپنی عزت پرگردن کٹوا دوں گا، پیچھے نہیں ہٹوں گا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ میں نے کسی جج کا نام لے کر کوئی بات نہیں کی،بالکل کہا کہ جو میری پگڑی اچھالے گا اس کی پگڑیوں کا فٹ بال بنا دوں گا۔
انہوں نے کہا کہ رؤف حسن نے ججوں کو ٹائوٹ کہا اس پر سو موٹو نہیں، گورنر سندھ، عطا اللہ تارڑ، طلال چودھری اور مصطفی کمال کو نہیں بلایا، مجھے سنگل آؤٹ کیا جا رہا ہے، سوال اٹھانے پر بھٹو کی طرح پھانسی دینا چاہتے ہیں تو حاضر ہوں، پراکسی کا ٹھپہ لگائیں تو میں آپ سے شواہد مانگوں گا۔
انہوں نے مزید کہ اللہ کا احسان ہے کہ مجھے ایک ایماندار چیف جسٹس کے سامنے جانے کا موقع مل رہا ہے، میں ان کو اپنا موقف بھی بتا سکوں گا اور شاید اتنی بڑی بڑی فائلوں کا کچھ حصہ، ارشد شریف قتل کیس، دیگر تضادات، کہ آپ کے لیے کافی دو سو روپے کی اور یہی کافی میرے لیے چھ سو روپے کی اور ایسی بہت ساری چیزیں کہ شاید وہ خوش ہوں کہ ایک پاکستانی اتنا آگے بڑھا ہے۔
دوسرا یہ کہ کوئی جرات مجھے دکھائے میرے نام کے ساتھ کہ فیصل واوڈا کسی کی پراکسی ہے اگر کوئی جج مجھ پر کھلم کھلا الزام لگائے گا تو اس کو ثابت کرنا پڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ آپ مجھے پیار دیں گے میں ڈبل پیار دوں گا آپ مجھ سے بدمعاشی کریں گے میں ڈبل بدمعاشی کروں گا، 2700 ارب روپے رکے سٹے آرڈر سے رکے رہیں گے، سوال میں کروں گا۔
میں نے فوج پر کیا ہی نہیں تھا اٹیک اگر ان کو لگا ہے اٹیک تو غلطی ہے آپ میرے باس ہیں نکال دیں، معافی نہیں مانگوں گا۔

مزید پڑھیں:  ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچالیا ہے ،وزیراعظم