عوام پربجلی گرا دی گئی،یونٹ مزید 1 روپے 47 پیسے مہنگا

ویب ڈیسک: مہنگائی کے ستائے عوام پر حکومت نے بجلی گرا دی، نیپرا کی جانب سے فی یونٹ بجلی کی قیمت میں 1 روپے 47 پیسے اضافے کی منظوری دیدی۔
ذرائع کے مطابق بجلی مزید مہنگی ہونے پر اضافی وصولی اگست، ستمبر اور اکتوبر کے مہینے میں کی جائیِگی کیونکہ بجلی کمپنیوں کی جانب سے یہ رقم 24-2023 کی تیسری سہ ماہی ایڈجسمنٹ کی مد میں مانگی گئی تھی۔
نیپرا کی جانب سے مزید وضاحت کی گئی ہے کہ آپریشن اینڈ مینٹیننس کاسٹ کی مد میں پانچ ارب 57 کروڑ روپے جبکہ ماہانہ فیول کاسٹ ایڈجسمنٹ پر ٹرانسمیشن اینڈ ڈسٹری بیوشن امپیکٹ کی مد میں 12 ارب 38 کروڑ روپے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ نیپرا نے پاور ڈویژن حکام کی درخواست منظور کرتے ہوئے بجلی 1 روپے 47 پیسے فی یونٹ بڑھانے کی منظوری دی۔

مزید پڑھیں:  نوشہرہ ،سواریوں سے بھری مسافر کوچ الٹ گئی، 3 خواتین زخمی