ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دیدی گئی

ویب ڈیسک: ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری وزیرِاعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر صدر مملکت آصف زرداری نے دیدی۔
ذرائع کے مطابق ترمیمی بل کا مقصد ٹیکسوں اور ڈیوٹیز سے متعلق قوانین میں ترامیم لانا ہے۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 کے سیکشن 30 ڈی ڈی ڈی، 43،45 بی،46 اور47 میں ترامیم کی گئی ہیں۔
وفاقی ایکسائز ایکٹ 2005 کے سیکشن 29، 33، 34 اور 38 اور انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے سیکشن 122 اے، 124، 126 اے،130 ، 131، 132 ، 133 اور 134 اے میں بھی ترامیم کی گئی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 قومی اسمبلی سے رواں سال 29 اپریل کو پاس ہوا تھا۔

مزید پڑھیں:  پشاور، 19 مئی عزہ ملین مارچ کی قیادت امیر حافظ نعیم الرحمان کریں گے