جمرود، فاٹا انضمام کیخلاف 8 مئی کو باب خیبر کے مقام پر مظاہرے کا اعلان

ویب ڈیسک: ضلع خیبر کی تحصیل جمرود میں فاٹا انضمام کیخلاف 8 مئی کو باب خیبر کے مقام پر احتجاجی مظاہرے کا اعلان کیا گیا ہے۔
مشران کی جانب سے مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا گیا کہ احتجاجی مظاہرے میں انضمام مخالف قوتیں شرکت کریں گی۔ اس کے علاوہ قبائیلی عوام انضمام نہیں مانتے۔
مشران نے مطالبہ کیا کہ اپنے رسم و رواج، روایات کو نہیں چھوڑ سکتے پرانا نظام دوبارہ نافذ کیا جائے۔
فاٹا انضمام کیخلاف مشترکہ پریس کانفرنس میں مشران نے کہا کہ تمام قبائلی مشران و کشران کو 8 مئی کے احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی دعوت دیتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ریئل اسٹیٹ سیکٹر بھی آئی ایم ایف کے ریڈار پر آ گیا