پاراچنار، تری منگل سکول کے واقعے کو 1 سال مکمل، قاتلوں کو سزا دینے کا مطالبہ

ویب ڈیسک: ضلع کرم کے وسطی شہر پاراچنار میں گزشتہ سال اسی تاریخ 4 مئی کو گورنمنٹ ہائی سکول تری منگل میں 4 اساتذہ سمیت 7 افراد کے شہادت کو ایک سال بیت گیا۔
سانحہ تری منگل سکول کے حوالے سے سرکاری و پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے سٹاف اور طلبہ نے بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا۔
مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے اساتذہ نے کہا کہ تری منگل سکول میں شہید کئے گئے 4 اساتذہ سمیت 7 افراد کے قاتلوں کو بلا تاخیر گرفتار کر کے سزا دی جائے۔
اساتذہ نے مطالبہ کیا کہ سانحہ تری منگل سکول ایک ماہ کے اندر قاتل گرفتار نہ کئے گئے تو دفاتر کو تالے لگا کر احتجاج شروع کریں گے۔

مزید پڑھیں:  قانون ہاتھ میں لیاتوسخت ایکشن ہوگا،وفاقی حکومت کاعلی امین کوجواب