گندم سکینڈل پر انوار الحق کاکڑ اور حنیف عباسی میں تکرار

ویب ڈیسک: گندم سکینڈل کے معاملے پر سابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اور حنیف عباسی کے مابین ایک نجی پروگرام میں آمنا سامنا ہونے پر تکرار ہو گئی۔
سابق نگران وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما گزشتہ شب اسلام آباد کے ایک مقامی ہوٹل میں آمنے سامنے ہوئے۔ اس دوران انوار الحق کاکڑ نے رہنما ن لیگ سے مخاطب ہو کر کہا کہ کیا مجھے گرفتار کرنے آئے ہو؟ اس پر حنیف عباسی کا کہنا تھا جو حق تھا نجی پروگرام میں وہی بیان کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مقامی ہوٹل میں منعقدہ ایک پروگرام میں انوار الحق کاکڑ نے حنیف عباسی کے حوالے سے طنز کرتے ہوئے باتوں باتوں میں فارم 47 کا تڑکہ بھی لگا دیا۔
یاد رہے کہ گندم سکینڈل کے حوالے سے دونوں رہنماوں کے مابین تلخ کلامی بھی ہوئی.

مزید پڑھیں:  مردان :موٹر سائیکلوں کے تصادم میں ایک شخص جاں بحق ،دو زخمی