شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک

ویب ڈیسک: شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 6 دہشتگرد ہلاک کر دیئے گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا۔
سیکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کا ٹھکانہ بھی تباہ کر دیا گیا۔
ہلاک ہونے والے دہشتگرد دہشت گردی کے کئی واقعات اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں کسی دوسرے دہشتگرد کے خاتمے کیلئے سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔

مزید پڑھیں:  وانا، زیر تعمیر گرلز اکیڈمی میں دھماکہ ، عمارت تباہ