اسرائیلی وحشیانہ بمباری جاری، بچوں سمیت 26 فلسطینی شہید، 51 زخمی

ویب ڈیسک: غزہ پر اسرائیلی وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 26 فلسطینی شہید کر دیئے گئے ہیں جن مِیں بچے اور خواتین بھی شامل ہِیں۔
غزہ اور رفح پر کی جانیوالی اس بمباری سے 51 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق امریکا سمیت دیگر عالمی قوتیں غزہ میں جنگ بندی کے لیے کوشاں ہیں لیکن تاحال کوئی کامیابی نہیں مل سکی۔
یاد رہے کہ غزہ اور رفح پر اسرائیلی بربریت کے باعث مزید 26 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  کوہاٹ، تیز رفتاری کے باعث مسافر کوچ کو حادثہ، خواتین سمیت 9 افراد زخمی