اسرائیل کیخلاف عرب ممالک کا ایکا، غزہ سے انخلا پر زور

ویب ڈیسک: غزہ میں جاری اسرائیلی افواج کے مظالم نے عرب ممالک کو متحد کرنے پر مجبور کر دیا۔
ذرائع کے مطابق منامہ میں منعقدہ عرب ممالک کا بحرین سربراہی اجلاس سنسنی خیز رہا۔ اجلاس میں اسرائیل کے فوری انخلا سمیت غزہ سے فوجی ناکہ بندی ہٹانے کا مطالبہ کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق 22 رکنی عرب لیگ کے اس اجلاس میں فلسطینی علاقوں میں امن دوست فوج کی تعیناتی کا مطالبہ کیا گیا۔
بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ نے منامہ میں سربراہی اجلاس کے افتتاح کے موقع پر مشرق وسطیٰ میں امن کی صورتحال قائم کرنے کے لیے بین الاقوامی کانفرنس بلانے کا بھی مطالبہ کیا۔
یاد رہے کہ غزہ میں اسرائیلی افواج کی بربریت نے دنیا کو ہلاکر رکھ دیا ہے، اس دوران 35 ہزار سے زائد فلسطینی شہید جبکہ ہزاروں کی تعداد میں زخمی ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  سپین اور کینیڈا ویمنز فٹبال ٹیموں نے اولمپک گیمز میں افتتاحی میچز جیت لئے