امریکہ نے اسرائیل کے رفح آپریشن کو غلطی قرار دیدیا

ویب ڈیسک: امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانٹ پٹیل نے غزہ کی صورتحال کے حوالے سے کہا کہ غزہ میں حالات انتہائِی دگرگوں ہیں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے اسرائیل کے رفح آپریشن کو غلطی قرار دیدیا۔
پریس بریفنگ کے دوران ویدات پٹیل کا کہنا تھا کہ غزہ کی صورتحال انتہائی خراب ہے اس پر رفح آپریشن اس سے بھی بڑی غلطی ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدات پٹیل نے مزید کہا ہے کہ اسرائیل کو غزہ کے جنوبی اور شمالی علاقوں میں امداد کی ترسیل نہیں روکنی چاہیے، امریکا تمام دستیاب ذرائع سے امداد میں اضافے کیلئے کام کر رہا ہے، غزہ کے راستے رفاہ میں ایندھن کی فراہمی رکنے پر تشویش ہے۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی کی مخصوص نشستوں کی فہرست الیکشن کمیشن میں جمع