چترال کے پہاڑوں میں پھنسا سوئس سیاح ریسکیو کر لیا گیا

ویب ڈیسک: چترال کے پہاڑوں میں پھنسا سوئس سیاح کو مقامی پولیس نے بروقت رسپانس دے کر ریسکیو کر لیا۔
ذرائع کے مطابق امنڈیو نامی سیاح سے سطح سمندر سے تقریبا 6550 فٹ بلند لوئر چترال کے اورغوچ کے پہاڑی ٹریک سے کیلاش وادی رمبور جاتے ہوئے رابطہ منقطع ہو گیا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ جب امنڈیو کو ریسکیو کیا گیا تو اس وقت شدید بارش اور برفباری ہو رہی تھی۔ اس دوران سیاح نے سردی سے بچنے کیلئے مویشی خانہ میں پناہ لے رکھی تھی۔
بعد ازاں مقامی پولیس نے پہاڑی سلسلے سے سوئس سیاح کو ریسکیو کر کے باحفاظت محفوظ مقام تک پہنچا دیا۔

مزید پڑھیں:  غزہ میں اسرائیلی ظلم و ستم جاری، مزید 31 فلسطینی شہید