نعشیں برآمد

ننگرہار سے پانچ نعشیں برآمد

ویب ڈیسک :افغانستان کے ننگرہار صوبے کے ضلع بہسود میں پانچ نعشیں ملی ہیں ۔ ننگرہار کے ڈائریکٹر انفارمیشن اینڈ کلچر نے تصدیق کی ہے کہ ضلع سے نعشیں ملی ہیں ، لیکن ان کی شناخت یا ان افراد کو کیسے قتل کیا گیا کے بارے میں انہوں نے تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

مزید پڑھیں:  بھکر، فورسز کے ہاتھوں پنجاب میں داخل ہونیوالے 2 دہشتگرد ہلاک

یہ بھی پڑھیں:ننگرہار سے پانچ نعشیں برآمد

ادھر افغان سرکاری خبررساں ادارے باختر نے ننگرہار میں حکام کے حوالے سے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ جلال آباد کے آخوند زادہ علاقے میں داعش گروپ کے 3 ممبرانِ کو ہلاک کیا گیا ہے۔ واقعہ کی مزید تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔داعش نے جلال آباد میں طالبان پر حالیہ بم حملوں کی زمہ داری قبول کی تھی۔

مزید پڑھیں:  چارسدہ، زبانی تکرار پر فائرنگ، ماں بیٹا جاں بحق، ملزم گرفتار