بنوں، پولیو مانیٹرنگ ٹیم کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، عملہ محفوظ

ویب ڈیسک: ضلع بنوں کے علاقے غوڑہ بکاخیل میں پولیو مانیٹرنگ ٹیم کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔
فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب پولیو مانیٹرنگ ٹیم غوڑہ بکاخیل میں پولیو کمپین کیلئے سروے کر رہی تھی۔
پولیس ذرائع کا واقعہ کے حوالے سے کہنا ہے کہ پولیو ٹیم کو منڈی بکاخیل مدرسہ کے قریب نشانہ بنایا گیا۔
پولیو ٹیم کی گاڑی پر فائرنگ کے واقعہ میں عملہ محفوظ رہا جبکہ گاڑی کو نقصان پہنچا۔
یاد رہے کہ واقعہ کے بعد نامعلوم موٹر سائیکل سوار فرار ہو گئے ۔

مزید پڑھیں:  پینشن پر ٹیکس کا نفاذ ناقابل قبول ہے، راجہ پرویز اشرف