بھکر، فورسز کے ہاتھوں پنجاب میں داخل ہونیوالے 2 دہشتگرد ہلاک

ویب ڈیسک: محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) کی جانب سے فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد ہلاک کر دیئے گئے۔ اس حوالے سے سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں پنجاب میں داخل ہونے والے 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد کر لیا گیا۔
اس حوالے سے سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگرد کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا جو حساس تنصیبات پر حملوں میں بھی ملوث تھے۔

مزید پڑھیں:  صوبے کے حقوق کیلئے پی ٹی آئی کے رابطے کا مثبت جواب دیا جائیگا، آفتاب شیرپاؤ