بگ باس او ٹی ٹی 3 کا پریمیئر جون میں ریلیز ہوگا

ویب ڈیسک: نامور بھارتی ریئلیٹی شو بگ باس او ٹی ٹی 3 کا پریمیئر جون میں ریلیز کیا جائیگا لیکن اس میں میزبان سلمان خان کے حوالے سے واضح نہیں ہو پا رہا۔
ذرائع کے مطابق رئیلٹی شو بگ باس نے شائقین کی بہت زیادہ توجہ حاصل کر لی ہے، شائقین کو شو کے آغاز کا شدت سے انتظار ہے۔ شائقین اس بات کے بھی منتظر رہتے ہیں کہ بگ باس او ٹی ٹی 3 میں سلو میاں میزبانی کرینگے یا نہیں۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اس حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ بو اے ای میں ہونے والے اب کی بار شو کی میزبانی ایک بار پھر دبنگ خان سلمان خان کرینگے۔

مزید پڑھیں:  اداکار زوہاب خان نے ٹک ٹاکر وانیہ ندیم سے نکاح کرلیا