پاراچنار، دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایف سی اہلکاروں سمیت 3افراد جاں بحق

ویب ڈیسک: ضلع اپر کرم پاک افغان سرحد کے قریب متہ سنگر کے علاقے میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ایف سی کی جانب سے کارروائی کی گئی۔
چھاپہ مار کارروائی کے دوران دہشتگردوں کی فائرنگ سے دو ایف سی اہلکاروں سمیت 3افراد جاں بحق ہو گئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق اہلکاروں میں نائیک شیر اسلام اور سپاہی سہیل خٹک شامل ہیں جبکہ عبد الباسط نامی مقامی نوجوان بھی فائرنگ کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق ایف سی کے دستوں نے واقعے فورا بعد پہنچ کر علاقے کا محاصرہ کر کے سرچ آپریشن شروع کردیا۔
یاد رہے کہ دہشتگردوں کی فائرنگ سے 3افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جن میں‌دو ایف سی اہلکار بھی شامل ہیں.

مزید پڑھیں:  یمنی حوثی گروپ کا بحری جہازوں کیخلاف نئی کارروائی کا اعلان