کرن جوہر کے نئے پراجیکٹ میں کھرانا اور سارہ جلو گر ہونگے

ویب ڈیسک: بالی ووڈ کے نامور ہدایتکار و فلم ساز کرن جوہر کے نئے پراجیکٹ میں کھرانا اور سارہ ایک ساتھ جلوہ گر ہونے جا رہے ہیں۔
بھارتی اداکار آویشمان کھرانا کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ ہمیشہ سے کسی نئے اور منفرد کردار کے تلاش میں رہتے ہیں اب کی بار ان کی سلیکشن ثابت کرتی ہے کہ فلم میں ان کا کردار ان کے سابق کرداروں سے مختلف ہو سکتا ہے۔
گنیت مونگا شریک کی پروڈکشن اور آکاش کوشک کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ یہ جاسوسی اور کامیڈی کا بہترین امتزاج ثابت ہوگی۔
اس فلم میں ممکنہ طور پر کھرانا اور سارہ مرکزی کردار میں جلوہ گر ہونگے.

مزید پڑھیں:  نگران حکومت میں گندم درآمد کرنے کی تحقیقات کا حکم