فریقین میں فائرنگ

چارسدہ : فریقین میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق،8شدید زخمی

ویب ڈیسک: چارسدہ کے علاقہ ترناب میں فریقین کے درمیان فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 8زخمی شدید ہو گئے ۔
ذرائع کے مطابق فریقین نے دیرینہ دشمنی کی بناء پر بارات کے دوران ایک دوسر ے پر فائرنگ کھول دی ،زخمیوں میں مرنے والے دلیل خان کے تین بیٹے بھی شامل ہیں ۔
زخمیوں کو فوری طورپر چارسدہ ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ شدید زخمی کو پشاور بھجوا دیا گیا ۔

مزید پڑھیں:  سائفرکیس، عمران خان اور شاہ محمود کی اپیلوں پر سماعت 21 مئی کو ہوگی