نوشہرہ، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی

ویب ڈیسک: ضلع نوشہرہ کے علاقے وتڑ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔
اس حوالے سے ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق شخص کی شناخت راز محمد کے نام سے ہوئی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمی شخص کو ابتدائی طبی امداد کے بعد نوشہرہ میڈیکل کمپلیکس ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی۔

مزید پڑھیں:  ممبئی، افغانستان کی قونصل جنرل ذکیہ وردک سے 25 کلو سونا برآمد