چینی صدر 5سال بعد سرکاری دورے پر فرانس پہنچ گئے

ویب ڈیسک: چینی صدر شی جن پنگ 5سال بعد یورپ کے سرکاری دورے پر فرانس پہنچ گئے،فرانسیسی وزیراعظم گبریئل اتل نے ائیرپورٹ پر چینی صدر اور ان کی اہلیہ کا استقبال کیا۔
چینی صدر شی جن پنگ فرانسیسی صدر ایمانول میکرون کی دعوت پر فرانس پہنچے ہیں، فرانس میں دو روز کے دوران صدر شی جن پنگ صدر میکرون اور سربراہ یورپی کمیشن ارسلا وان ڈیر لین سے ملاقات کریں گے۔
خبر ایجنسی کے مطابق چینی اور فرانسیسی سربراہان میں باہمی تجارتی روابط، سرمایہ کاری اور یوکرین جنگ پر بات چیت متوقع ہے۔
فرانس کے بعد چینی صدر سربیا اور ہنگری جائیں گے۔
خیال رہے کہ یہ چینی صدر کا 2019 کے بعد پہلا دورہ یورپ ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان ایشین والی بال کا چمپئن بن گیا