ممبئی، افغانستان کی قونصل جنرل ذکیہ وردک سے 25 کلو سونا برآمد

ویب ڈیسک: ممبئی ایئر پورٹ پر افغانستان کی قونصل جنرل ذکیہ وردک سے 25 کلو سونا برآمد کرلیا گیا۔
افغان قونصل جنرل یہ سونا دبئی سے بھارت سمگلنگ کرنے کی کوشش کر رہی تھی۔
بھارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) کے اہلکاروں نے ممبئی ایئرپورٹ پر افغانستان کی قونصل جنرل ذکیہ وردک کو روکا اور دوران چیکنگ ان سے 18.6 کروڑ روپے مالیت کا 25 کلو سونا برآمد کیا۔
اس پر ان کے خلاف کسٹم ایکٹ 1962 کے تحت سونے کی سمگلنگ کا مقدمہ درج کیا گیا۔
بھارتی میڈیا کےک مطابق افغانستان کی قونصل جنرل ذکیہ وردک کو گرفتار نہیں کیا گیا کیونکہ انہیں سفارتی استثنیٰ حاصل۔

مزید پڑھیں:  اہم دستاویز لیک کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ