اکتوبر 2023سے فروری 2024تک درآمد گندم کی انکوائری نہیں ہوگی ،رانا تنویر

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر برائے فوڈ سکیورٹی رانا تنویر نے کہا ہے کہ اکتوبر 2023سے فروری 2024تک درآمد گندم کی انکوائری نہیں ہوگی ۔
وفاقی وزیر فوڈ سکیورٹی رانا تنویر حسین نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں تصدیق کی کہ وزیراعظم شہباز شریف کے حکم پر فروری 2024 کے بعد ملک میں آنے والی گندم کی انکوائری جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ اکتوبر 2023 سے فروری 2024 تک درآمد ہونے والی گندم کی انکوائری نہیں کی جارہی۔
رانا تنویر کا کہنا تھا کہ گندم کی درآمد پر انکوائری رپورٹ آنے کے بعد ہی مزید بات کی جاسکتی ہے۔

مزید پڑھیں:  آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ، وارم اپ میچز کا شیڈول جاری