اسرائیلی فوج کا مشرقی رفح سے شہریوں کو نکل جانے کا حکم

ویب ڈیسک: اسرائیلی فوج نے مشرقی رفح سے شہریوں کو نکل جانے کا حکم دے دیا،اس حوالے سے اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ مشرقی رفح سے شہریوں کا انخلا عارضی ہے، انخلا کا عمل بتدریج ہو گا۔
اسرائیلی فوج نے یہ بھی کہا ہے کہ انخلا کا حکم ایس ایم ایس، فون کالز اور میڈیا براڈ کاسٹ سے دیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ غزہ میں جنگ بندی سے متعلق اسرائیل اور حماس کے درمیان قاہرہ میں جاری مذاکرات پھر تعطل کا شکار ہو گئے۔
حماس اور اسرائیلی قیدیوں کے اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ صہیونی وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے مذاکرات کو سبوتاژ کیا ہے۔
حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کا کہنا ہے کہ مذاکرات کا تیسرا دور ختم ہو چکا ہے اور انہوں نے مذاکرات سے متعلق اپنا جواب ثالث ملک مصر کے پاس جمع کروا دیا ہے۔
ادھر سی آئی اے کے سربراہ ولیم برنز قطری وزیرِ اعظم کے ساتھ ہنگامی ملاقات کے لیے دوحہ روانہ ہو گئے، ان کے دورے کا مقصد اسرائیل اور حماس پر مذاکرات جاری رکھنے کے لے زیادہ سے زیادہ دباو ڈالنا ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، 19 مئی عزہ ملین مارچ کی قیادت امیر حافظ نعیم الرحمان کریں گے