پاکستان سے رشتہ مزید مضبوط بنانے کی کوشش کریں گے، ویدانت پٹیل

ویب ڈیسک: امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے پریس بریفنگ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان سے رشتہ مضبوط ہے اور اسے مزید مضبوط بنانے کی کوشش کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں ہمارا اہم ترین شراکت دار ہے جبکہ دونوں ممالک کے مابین سیکیورٹی اور تجارت کے شعبوں میں تعاون جاری ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل کا اس دوران مزید کہنا تھا کہ سکھ رہنما پر حملے کا معاملہ امریکی محکمہ انصاف دیکھ رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  مالاکنڈ، میٹرک امتحانات میں پرچہ آوٹ ہونا معمول بن گیا، اردو پیپر بھی لیک