3دہشت گرد ہلاک

سیکورٹی فورسز کا خیبر میں آپریشن ،3دہشت گرد ہلاک

ویب ڈیسک: سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع خیبر میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا،فائرنگ کے تبادلے میں 3دہشت گرد ہلاک ہو گئے ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق ہلاک کئے جانے والوں میں دہشت گردوں کا سرغنہ سہیل عرف عظمتو، حاجی گل عرف زرقاوی شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن میں دہشت گردوں کا ٹھکانہ بھی تباہ کردیا گیا، مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا، ہلاک دہشت گرد علاقہ میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق علاقے کے مقامی لوگوں نے سکیورٹی فورسز کی کارروائی کو سراہا، کسی بھی دوسرے دہشت گرد کے خاتمے کیلئے علاقے میں سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔

مزید پڑھیں:  امریکہ ہر صورت حماس کو زیر کرنے کیلئَے کوشاں، قطر کو بھِی تنبیہ