ڈیوٹی لگانے پر پابندی

پشاور:اساتذہ کی بورڈ امتحانات میں بار بارڈیوٹی لگانے پر پابندی عائد

ویب ڈیسک: محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا نے اساتذہ کی بورڈ امتحانات میں بار بارڈیوٹی لگانے پر پابندی عائد کردی ۔
تعلیمی سال میں ایک استاد کو صرف ایک بار امتحان میں ڈیوٹی دینے کی اجازت ہوگی ،ڈائریکٹر ایلمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن خیبر پختونخوا نے تمام تعلیمی بورڈز چیئرمین کے نام مراسلہ جاری کردیا ۔
مراسلے کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز مردانہ و زنانہ بورڈز کو میٹرک و انٹر امتحانات کیلئے سپرنٹنڈنٹ اور انویجیلیٹر فراہم کرتے ہیںتاہم سکولوں سے زیادہ اساتذہ کی امتحانی ڈیوٹیاں لگنے کی وجہ سے دیگر طلبہ کی پڑھائی شدید متاثر ہوتی ہے ۔
مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ صورتحال اس وقت پیدا ہوتی ہے جب بورڈ متعلقہ ڈی ای او سے رابطہ کئے بغیر اساتذہ کی ڈیوٹیاں لگاتی ہے،طلبہ کی پڑھائی کے پیش نظر ایک استاد کو تعلیمی سال کے دوران صرف ایک بار امتحان میں ڈیوٹی کرنے کی اجازت دی جائے ۔
مراسلے میں پڑھائی اور امتحانات ساتھ ساتھ چلنے کیلئے چیئرمین بورڈ کو متعلقہ ڈی ای اوز سے مسلسل رابطے میں رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے عوامی مفاد میں سختی سے عملدرآمد کی ہدایات بھی جاری کردی گئیں ۔

مزید پڑھیں:  امریکہ نے اسرائیل کے رفح آپریشن کو غلطی قرار دیدیا