لفظ نیشنل

نجی یونیورسٹیوں سمیت تمام اداروں کیلئے لفظ نیشنل کے استعمال پر پابندی

ویب ڈیسک: نجی یونیورسٹیوں اور دیگر تمام اداروں کیلئے لفظ نیشنل استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی گئی، وفاقی کابینہ نے منظوری دے دی۔
تمام نجی اداروں کے نام میں استعمال ہونے والا لفظ نیشنل ختم کروانے کی ہدایت کردی گئی۔
وفاقی کابینہ نے نئی یونیورسٹی کے قیام کے اعلان کے بعد منظوری دی، وزیر اعظم کی ہدایت پر تمام وزارتوں اور اداروں کو بھی فیصلے کے متعلق آگاہ کردیا گیا ہے۔
ذرائع وفاقی کابینہ کا کہنا ہے کہ متعلقہ وزارتیں اور ادارے نجی شعبے کو کمپنیوں اور اداروں کیلئے لفظ نیشنل کا استعمال فوری رکوانے کی ہدایت دی گئی ہے، نجی یونیورسٹیوں اور کمپنیوں میں کوئی بھی ایسا لفظ استعمال نہ کیا جائے جس سے سرکاری ادارے کا تاثر ملے۔
دوسری جانب کابینہ ڈویژن نے تمام وزارتوں اور اداروں سے عملدرآمد رپورٹ بھی طلب کرلی۔
واضح رہے وزیراعظم کو نجی اداروں اور یونیورسٹیوں کے نام میں نیشنل کے استعمال کے حوالے سے شکایات موصول ہوئیں تھیں۔

مزید پڑھیں:  چترال کے پہاڑوں میں پھنسا سوئس سیاح ریسکیو کر لیا گیا