Action against Occupy Mafia

قبضہ مافیا کیخلاف کارروائی’ شیخ جامی قبرستان کی زمین واگزار

ویب ڈیسک (پشاور)پشاورکےقبرستانوں پر قبضہ مافیا کےوارختم نہ ہوسکے ۔ شہر کے وسط میں قائم شیخ جامی قبرستان ایک بار پھر ڈھا دی گئی۔

گزشتہ روزحیدری پٹرول پمپ کےساتھ رحمان بابا قبرستان روڈ پرقائم صدیوں پرانے قبرستان کےاحاطے میں ایک گھرکےمالک نےتعمیرکابہانہ کرتے ہوئےقبرستان کی زمین پرقبضہ کرلیاجس سےقبروں کوبھی نقصان پہنچا،مقامی شخص نےرات گئےقبرستان کی زمین کو اپنےاحاطےمیں لیتےہوئے دیوارچڑھادی۔

دوسری جانب شہریوں کی شکایت پرضلعی انتظامیہ نےفوری کاروائی کرتے ہوئے قبرستان کی زمین واگزار کروالی اورقبضہ شدہ زمین واپس لینےکیلئے دیوارگرادی،گزشتہ شب ایڈیشنل اسسٹنٹ کمیشنرعادل وسیم کی سربراہی میں ضلعی انتظامیہ نےرات گئےآپریشن کیاجس میں انتظامیہ کےمطابق قبضہ کرنےوالےنے قبرستان کی چارمرلےکی زمین کوقبضہ کرکےاس کواپنےمکان کےاحاطےمیں لےلیا۔

مزید پڑھیں:  جمشید دستی اورمحمد اقبال کی قومی اسمبلی رکنیت معطل

انتظامیہ کےمطابق علاقے میں کوئی بھی شخص اس گھرکی نشاندہی کرنےکوتیارنہیں تھا جس کےبعد قبرستان کےپچھلےراستےسے انتظامیہ گھر میں داخل ہوئی۔انتظامیہ کی کاروائی کےموقع پرقبضہ کرنےوالےافرادفرارہوگئے تھےجس کےبعد ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرعادل وسیم نے تھانہ پھندو اورتھانہ یکہ توت کو ملزمان کی گرفتاری کےوارنٹ جاری کردیئے۔

مزید پڑھیں:  آرمی چیف سے ترک فوجی سربراہ کی ملاقات،دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم

اس موقع پرایڈیشنل اسسٹنٹ کمیشنرعادل وسیم کاکہناتھا کہ شیخ جامی سمیت تمام قبرستان قبضہ مافیا سےآزاد کروائیں گےکیونکہ پشاور کےقبرستانوں پر قبضہ ہوچکا اور ڈی سی خالد محمود کی سربراہی میں چالس سال پرانے قبضےبھی ختم کروائےجاچکے ہیں۔

ایڈشینل اسسٹنٹ کمشنرعادل وسیم کاکہناتھا کہ شیخ جامی قبرستان پراب کسی کو قبضہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور جو بھی ایسا کرے گا تو قانون حرکت میں آئےگا اور ملوث افراد جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہونگے۔