Bank Robbery in chota lahore swabi

چھوٹالاہورمیں نامعلوم بندوق برداروں نےبینک لوٹ لیا

ویب ڈیسک( صوابی) صوابی کی تحصیل ہیڈکوارٹرچھوٹالاہور میں نصف درجن سےزائد ڈاکوں نےاسلحہ کے نوک پردن دیہاڑے حبیب بینک کےعملےکو یرغمال بنا کرساٹھ لاکھ روپےلوٹ لئے۔

جہانگیرہ مین روڈ پر واقع حبیب بینک چھوٹا لاہور میںاس وقت مسلح ڈاکو داخل ہوئے جب بینک عملہ ٹائم پورا ہونے پر کاروبار بند کر رہا تھا ۔اس سلسلے میں جب ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد شعیب خان سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے ہمارے نمائندے کو بتایا کہ 60 لاکھ روپے حبیب بینک، چھوٹا لاہور سے ڈاکوں نے لوٹے جو ایک کار میں آئے تھے۔

مزید پڑھیں:  پیٹرولیم ڈیلرز قیمتوں کی ڈی ریگولیشن کیخلاف ڈٹ گئے

”بینک منیجر نے بتایا کہ ڈاکوں نے 60 لاکھ روپے بندوق پوائنٹ چھینے۔بینک کے دیگر ارکان نے بتایا کہ جب ڈاکو زبردستی بینک میں داخل ہوئے تو انہوں نے فوری طور پر پورے عملے کو یرغمال بنا لیا ۔ڈاکوں نے پہلے چوکیدار کو قابو میں کیا اور پھر پورے عملے کو یرغمال بنا یا۔

مزید پڑھیں:  دھمکی آمیز خطوط :چیف جسٹس کی سربراہی میں لارجر بینچ 30اپریل کو سماعت کریگا

ڈی پی او شعیب نے بتایا کہ ڈاکوں کی تعداد چھ سے سات تھی اور وہ اس معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔پولیس نے ڈاکوں کا سراغ لگانے اور لوٹی ہوئی رقم برآمد کرنے کے لیے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دیدی ہے۔پولیس نے نامعلوم ڈاکوں کے خلاف چھوٹا لاہور تھانے میں ایف آئی آر درج کرلی ہے۔