husband killed his wife and committed suicide

شوہر نے بیوی قتل کرکےخودکشی کرلی

ویب ڈیسک(نوشہرہ ) شوہر نے اپنی مطلقہ بیوی سے دوبارہ شادی رچانے کی غرض سے اپنی دوسری بیوی کو گولی مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔ ملزم نے خود کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا ۔

پولیس نے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا عمر حیات ولد نوشاد سکنہ ملک آباد حال مثل آباد نے پولیس کو رپورٹ درج کراتےہوئےکہا کہ 8 سال قبل میری ہمشیرہ مسماة صائمہ کی شادی عمران ولد شمشاد ساکن مثل آباد نوشہرہ کلاں کے ساتھ انجام پائی تھی لیکن میرے بہنوئی عمران نے اس کوطلاق دے کر میری دوسری بہن نازو کے ساتھ ناجائز تعلقات استوار کئے اور پھرعمران نے میری بہن نازو کو شادی کی غرض سے اغوا کرلیا اور شادی رچالی بعد میں جرگہ مشران ہمارے پاس بھجوا کر ہمارے ساتھ راضی نامہ کیا اور دوبارہ مثل آباد میں اپنے مکان میں رہنے لگا۔

مزید پڑھیں:  اڈیالہ جیل میں عمران خان سے سوال جواب پر پابندی عائد
مزید پڑھیں:  لکی مروت، درہ پیزو کے قریب ٹرک الٹنے سے دو افراد زخمی

نازو اور عمران کے مابین لڑائی جھگڑے روزانہ کا معمول تھےعمران نے میری بہن نازو کو قتل کرکے خود پر فائر کیا اور یہ ڈرامہ رچایا کہ ہم پر فائرنگ ہوئی ہے۔ پولیس نے ملزم عمران جو معمولی زخمی ہے کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کر دیا فاضل جج نے ملزم کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔