man-hanged-in-afghanistan

اغوا کاالزام،طالبان نےچارافراد کی نعشیں چوک میں لٹکا دیں

ویب ڈیسک (کابل)افغانستان کے شہر ہرات میں طالبان نے مقابلے میں مارے گئے 4 اغوا کاروں کی نعشیں چوک پر لٹکا دیں۔

افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبان نے دعویٰ کیا ہے کہ اغوا کاروں نے تاجر اور اس کے بیٹے کو اغوا کیا تھا جبکہ فورسز سے مقابلے میں چاروں اغوا کار مارے گئے۔

مزید پڑھیں:  تحریک انصاف کو احتجاج کی اجازت دینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

حکام نے بتایا کہ مقابلے میں تاجر اور اس کے بیٹے کو بحفاظت بازیاب کرالیاگیا ہے۔

طالبان حکام کے مطابق مارے گئے اغوا کاروں کی لاشیں ہرات شہرکےمرکزی چوک پر لٹکائی گئیں تاکہ دیگر مجرم اور اغوا کار عبرت پکڑ سکیں۔

افغان میڈیا رپورٹس کےمطابق اغوا کاروں نے تاجر اور اس کےبیٹے کو ہرات کے پی ڈی 12 کے علاقے سے پیٹرول پمپ کے باہر سے اغوا کیا تھا۔

مزید پڑھیں:  سپین اور کینیڈا ویمنز فٹبال ٹیموں نے اولمپک گیمز میں افتتاحی میچز جیت لئے

رپورٹس میں کہا گیا ہےکہ ہرات میں اغوا کاری ایک بڑامسئلہ ہےاور طالبان نے اغوا کاروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے۔