murder of a young man

کوچیان میں رشتہ کے تنازعہ پر نوجوان کا لرزہ خیز قتل

ویب ڈیسک(پشاور) پشاور کے علاقے ورسک روڈ کوچیان میں رشتے کے تنازعہ پر ملزم نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا جبکہ واردات کے بعد ملزم فرار ہوگیا،مقتول کی سالی کی ملزم کے ساتھ منگنی ہوئی تھی ۔

مچنی گیٹ پولیس کے مطابق ملزم بہار علی ولد وکیل سکنہ کوچیان پنام ڈھیر ی نے مقتول آصف ولد عزت اللہ سکنہ پنام ڈھیری پر اس وقت فائرنگ کردی جب وہ رشتہ داروں کے گھر سے واپس آرہا تھا جس سے وہ جاں بحق ہوگیا۔

مزید پڑھیں:  بجٹ 25-2024 کیلئَے سفارشات تیار، پینشن اور جامعات کے اخراجات پر فوکس

پولیس نے بتایا کہ وجہ عناد یہ تھی کہ مقتول کی سالی کا رشتہ ملزم بہار علی کے ساتھ ہوا تھا اور ان کی منگنی بھی ہوگئی تھی تاہم لڑکی کے گھروالوں کو پتہ چلا کہ بہار نشئی ہے تو انہوں نے رشتہ توڑ دیا۔ ملزم کو شک تھا کہ مقتول آصف کے کہنے پر منگنی توڑی گئی ہے جس پر اس نے مقتول کی جان لے لی۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تفتیش و ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔

مزید پڑھیں:  عمران خان نے سعودی عرب سے متعلق بیان پر سرزنش کی،شیر افضل