IMRAN- TTP-NEGOTIATION

پاکستان کا کالعدم ٹی ٹی پی سے غیر مسلح ہونے کا مطالبہ

ویب ڈیسک: وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہے حکومت کالعدم طالبان پاکستان کو غیر مسلح کرنے کے لیے مذاکرات کر رہی ہے۔

ترک ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کالعدم ٹی ٹی پی سے مذاکرات میں افغان طالبان ثالث کا کردار اداکررہےہیں۔ کالعدم ٹی ٹی پی کے بعض گروپ امن مذاکرات کےلیے راضامند ہیں ۔ کالعدم ٹی ٹی پی کےگروپوں سے افغانستان میں بات چیت چل رہی ہے۔

مزید پڑھیں:  پیرس اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں آرچری مقابلہ، شائقین پرجوش

وزیراعظم نے کہا کہ میں افغانستان کے عسکری حل پر یقین نہیں رکھتا ہمیشہ کہا کہ افغانستان کے مسئلےکا حل فوجی نہیں، کسی بھی مسئلے کا حل طاقت نہیں مذاکرات ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ کالعدم ٹی ٹی پی والے ہتھیار ڈال دیں تو انہیں معاف کردیں گے وہ عام شہریوں کی طرح رہ سکتے ہیں اب یہ نہیں جانتے کہ کالعدم ٹی ٹی پی سےبات نتیجہ خیز ہوگی یانہیں۔

مزید پڑھیں:  پاکستان اور سری لنکا ٹی 20 ویمنز ایشیا کپ میں آج مدمقابل