Saad Rizvi's detention annulled

سعدرضوی کی نظر بندی کالعدم ، تحریری فیصلہ جاری

ویب ڈیسک (لاہور):لاہورہائیکورٹ نے کالعدم تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی کی نظر بندی کالعدم قرار دینے کے متعلق تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

عدالت نے قرار دیا ہے کہ پنجاب حکومت نے نظر بندی کا نوٹیفکیشن غیر قانونی طور پر جاری کیا۔جسٹس طارق سلیم شیخ نے سعد رضوی کے چچا امیر حسین کی درخواست پر 23 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی پر پابندی سے متعلق مشاورت جاری ہے ،وزیر دفاع

فاضل عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ سعد رضوی کو اگر کسی اور مقدمہ میں نظر بند نہیں رکھا گیا تو فوری طور پر رہا کیا جائے، کابینہ کی منظوری کے بغیر ڈپٹی کمشنرز کا نظر بندی کے اختیارات کا اقدام غلط ہے، فیصلہ کے مطابق صوبائی قانون کے تحت نظر بندی ختم ہونے کے بعد وفاقی قانون کے تحت نظر بندی کی جا سکتی ہے، دوسری نظربندی کی وجوہات مختلف ہونے پر نظر بندی کو جائز قرار دیا جاسکتا تھا۔

مزید پڑھیں:  طاہر انجم پر تشدد کا واقعہ پری پلانٹڈ نکلا، پولیس نے بھانڈا پھوڑ دیا

فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ ریاست نے نام فورتھ شیڈول میں ڈال رکھا ہے، ریاست فورتھ شیڈول قانون کے تحت نقل و حرکت کو محدود کر سکتی ہے۔