طالبان حکومت

طالبان حکومت میں بغیر خواتین کے مزید 38وزرا شامل

ویب ڈیسک :افغانستان میں طالبان حکومت نے وزارت میں تیسری مرتبہ توسیع کردی۔ متعدد افراد کو نائب وزرا کے عہدوں پر فائز کیا گیا ہے تاہم اس مرتبہ بھی کسی وزارت میں کسی خاتون کو شامل نہیں کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:طالبان کا داعش کے خلاف آپریشن، متعدد جنگجو ہلاک

میڈیارپورٹس کے مطابق طالبان کے اعلی ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بتایا کہ عبوری حکومت میں تیسری توسیع کے دوران 38 نئے وزرا کو شامل کیا گیا ہے۔ ان سب کا تعلق طالبان سے ہے اور اس میں اقلیتی گروپوں کو نمائندگی نہیں دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  دولت مشترکہ سیکرٹری جنرل 28جولائی کو پاکستان کادورہ کرینگی

طالبان حکومت میں یہ نئی توسیع اس بات کا تازہ ترین اشارہ ہے کہ وہ اپنی حکومت کو تسلیم کرنے کے لیے بین الاقوامی برادری کی طرف سے پیش کردہ شرائط کو ماننے کے لیے آمادہ نہیں ہیں اور وہ خواتین اور اقلیتی گروپوں کے ساتھ اپنی مرضی کے مطابق سلوک کریں گے۔

مزید پڑھیں:  چین اور سعودی عرب سے 9ارب ڈالر کا قرضہ رول اوور ہونے کا امکان

حالانکہ طالبان کو اس وقت بین الاقوامی برادری کی امداد کی اشد ضرورت ہے کیونکہ ملک کی معیشت تباہ ہونے کے دہانے پر پہنچ چکی ہے۔ خشک سالی اور داعش کا بڑھتا ہوا خطرہ بھی بڑے چیلنج بن کر سامنے کھڑے ہیں۔